وزیر ستان ۔پاکستان میں حملے میں ملوث 1 اور افغان دہشتگرد بےنقاب ہوگیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں 1 افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ملک الدین مصباح افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے بے شمار واقعات افغانستان سے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر اس وقت افغانستان میں ہیں، افغان شہری بھی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔