کندھ کوٹ میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گیھل پور اور حاجی خان شر میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق پوليس نے کچے کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر گرایا گیا ہے۔