ایبٹ آباد میں خاتون نے تیز دھار آلے سے اپنے3 بچوں کے گلے کاٹ دیے۔
یہ افسوس ناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ نواں میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 سال اور 4 سال کی 2 بیٹیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون بچوں کے ساتھ اپنے والدین کےگھر آئی ہوئی تھی، وقوعہ کے وقت خاتون کا شوہر موجود نہیں تھا، خاتون ذہنی مریضہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔