مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر حملہ اور تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی ورکر انیلا عرف نیلی پری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق خاتون کی تلاش کے لیے پولیس نے لوہاری میں گھر پر چھاپا ماراتھا۔
نیلی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور میرا گریبان پکڑ لیا
مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق انیلا ریاض المعروف نیلی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور میرا گریبان پکڑ لیا، خاتون نے میری قمیص پھاڑ دی لیکن میں نے مزاحمت نہ کی۔
طاہر انجم نے ایف آئی آر میں کہا کہ میرے گارڈز نے خاتون کو ہٹنے کے لیے کہا تو اچانک چھ سات افراد وہاں آ گئے، میں نے بمشکل وہاں سے گاڑی بھگائی اور اپنی اور فیملی کی جان بچائی۔
گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کردی تھی۔