
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کی ساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور انہیں مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔
شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ہم مذاکرات کے لیے صدق دل سے تیار ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کےا جلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔