
لاہور: ڈیفنس میں 3 ڈاکوؤں نے ماں بیٹے کو یرغمال بناکر زیورات اور کیش لوٹ لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس میں عامر زیدی اوراس کی ماں گھر میں بیٹھے تھے کہ 3 نقاب پوش ڈاکو گھس آئے اورگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ڈاکو الماریوں سے 25 تولے زیورات اور 2 لاکھ 20 ہزار کیش لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈاکوؤں نے واردات سے قبل گاڑی پر گھر کی ریکی تھی جس کا انکشاف سی سی ٹی وی سے ہوا۔
تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔