
چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حملے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تحمل سے کام لیں، صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ فریقین ایسے اقدامات نہ کریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔