
محکمہ انسداد دہشتگردی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
حکام نے بتایاکہ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں اور واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔
خیال رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس پر ہونے والے حملے میں 8 طالب علم شہید اور40 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔