
اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔