
خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ خیبر میں جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔