
خیبرپختونخوا باجوڑ تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب دو افراد سمیت جان بحق ہوگئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔
ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو 13 جولائی کو امن مارچ سے متعلق مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا۔