
راولپنڈی میں شاپنگ کے بہانےخاتون کوبلاکر زیادتی کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنائی ۔
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کی جنہوں نے ملزم طاہر سلیم کو زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے جرمانےکی عدم ادائیگی پر ملزم طاہر سلیم کو مزید 6 ماہ قید اور ملزم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپےہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ مارچ 2024 میں تھانا پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا۔