
بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے اعلان دو ٹوک ہے ہم فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ ہم فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے ۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشت گرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔