سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھ دیے۔
فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے سیکریٹری دفاع نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع نے فیض آباد دھرنا سے متعلق آرمی چیف جنرل، ایئر چیف اور نیول چیف کو بھی خطوط لکھے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حمود الزمان خان نے خطوط میں 2017ء کے دھرنے سے متعلقہ افسران کے کردار کا جائزہ لے کر کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی سیکریٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان فیض آباد دھرنا کمیشن کو بھجوادیا ہے۔