شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تپی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ملک کلیم اللّٰہ کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملک کلیم اللّٰہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کلیم اللّٰہ کچھ عرصے قبل بم دھماکےمیں زخمی بھی ہوئے تھے۔