
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی خوارج کی خلاف کارروائی7 خوارج ہلاک۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے۔
آئی ایس پی آر کی مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی آپریشن کیا، میر علی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارےگئے اور 3 زخمی ہوئے۔ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔